پاکستان کے پاس ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی ہے اور ہم اسے گرا بھی سکتے ہیں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار
بھارتی وزیراعظم کو انتخابات کی خاطر ایل او سی اورورکنگ بانڈری پر امن وامان کی صورتحال خراب نہیں کرناچاہئے،رانا تنویر
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی ہے اور ہم جب چاہیں اسے گرا بھی سکتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ بھارت کے کچھ اپنے ایشوز ہیں جس کے باعث وہ ہم سے چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے، بھارت کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے باز رہنا چاہئے، ہم ہمسایوں سے امن سے رہنا چاہتے ہیں تاہم اگر بھارت باز نہ آیا تو ہمیں حق ہے کہ ہم دفاع کریں اور ہم دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سوچی سمجھی سازش کے تحت کنٹرول لائن پر امن تباہ کر رہا ہے اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو انتخابات کی خاطر امن کو خراب نہیں کرنا چاہئے۔
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ ہمارے پاس ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی ہے اور ہم ڈرون گراسکتے ہیں جس پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ تو کیا ڈرون گرانے کی جرات نہیں ہے جس پر رانا تنویر نے کہا کہ جرات تو ایک منٹ کا کام ہے لیکن کچھ فیصلے بہت سوچھ سمجھ کر کرنے ہوتے ہیں۔