دبئی ٹیسٹ پاکستان کے 4 وکٹوں پر 132 رنز اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 286 رنز درکار

تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے4 کھلاڑیوں پر 132 رنز بنالیے، مصباح الحق 42 اور اسد شفیق 28 رنز کے ناٹ آؤٹ۔

کپتان مصباح الحق 42 اور اسد شفیق 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لیے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 286 رنز درکار ہیں۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے میچ میں کے تیسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم 460 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 418 رنز کی برتری کے ساتھ 517 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیست میچ جہاں پہلا اور دوسرا دن جنوبی افریقن ٹیم کے نام رہا وہیں تیسرے روز کے پہلے سیشن میں اسپنر سعید اجمل کا جادو ہاوی رہا، سعید اجمل نے 151 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے روز جنوبی افریقن کپتان گریم اسمتھ جلد ہی پویلین واپس لوٹ گئے انہوں نے 234 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اے بی ڈیولیرز نے 164 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں الوائرو پیٹرسن 26، ڈین ایلگر 23 فاف ڈوپلیسی 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمدعرفان نے 3 اور ذوالفقار بابر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


پہلی اننگز میں بدترین کاکردگی اور جواب ميں جنوبی افریقا کی جانب سے 418 رنز کی پہاڑی جیسی برتری ایک مرتبہ پھر پاکستان کے لیے ڈراؤنہ خواب ثابت ہوئی اور صرف 2 رنز پاکستان کے اوپنرز آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے، اس موقع اظہر علی اور یونس خان نے اننگز کو سمبھالنے کی کوشش کی تاہم اظہر علی 48 رنز کے مجموعے پر اظہر علی بھی 19 رنز بنا کر جے پی ڈومنی کا شکار ہو گئے، پاکستان کی چوتھی وکٹ 70 رنز کے مجموعے پر گری جب یونس خان 36 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 132 رنز بنالیے تھے، کپتان مصباح الحق 42 اور اسد شفیق 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
Load Next Story