تھائی لینڈ پولیس کی کارروائی 3 کروڑ امریکی ڈالر کی نشہ آور ادویات برآمد

2 مختلف کارروایوں میں 53 لاکھ کے قریب نشہ آور گولیاں یابا قبضے میں لے لیں، پولیس حکام

ہرسال 8 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر کی ایک ارب 40 کروڑکے قریب نشہ آور گولیاں میانمار، تھائی لینڈ اور لاؤس میں تیار کی جاتی ہیں، اقوام متحدہ۔ فوٹو؛ فائل

تھائی لینڈ کی پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں میں 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کی 50 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی حکام کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کی پولیس نے دارالحکومت بنکاک اور وسطی صوبے فیچابن میں چھاپے مار کر ایک گھر اور ایک ٹرک سے 3 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کی 53 لاکھ کے قریب یابا نامی نشہ آور گولیاں قبضے میں لے کر6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ نشہ آور گولیاں میانمار میں تیارکی جاتی ہیں اور میانمار، تھائی لینڈ اور لاؤس کے سرحدی علاقوں کے ذریعے سے اسمگل کی جاتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ڈرگ اور کرائم ایجنسی کے مطابق ہر سال 8 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر کی ایک ارب 40 کروڑکے قریب نشہ آور گولیاں میانمار، تھائی لیند اور لاؤس میں تیار کی جاتی ہیں، واضح رہے کہ میانمار افغانستان کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا افیون پیدا کرنے والا ملک ہے۔
Load Next Story