بچی کا زیادتی کے بعد قتل عدالت میں سگے چچا کا اعتراف جرم

دوست نے شراب پلائی اور نشے میں دھت ہوکر ظلم کر دیا، ولی اللہ کا بیان

7 سالہ سدرہ گھر کے صحن میں مردہ پائی گئی تھی، فوٹو: ایکسپریس

2 روز قبل 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سگے چچا نے عدالت نے روبرو اعتراف جرم کرلیا۔

2 روز قبل 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سگے چچا ولی اللہ نے راولپنڈی کی سول جج سمیرا عالمگیر کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرایا ہے۔


اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ دوست نے شراب پلائی اور نشے میں دھت ہوکر ظلم کر دیا، اپنے جرم پر شرمندہ ہوں اور اپنی بھابھی، بھائی، عوام اور عدالت سے معافی مانگتا ہوں۔

واضح رہے کہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں 7 سالہ سدرہ جمعے کی رات کو اپنے گھر کے صحن میں مردہ پائی گئی تھی، پولیس نے تفتیش کرنے پر چچا کے کمرے سے شواہد اکٹھے کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا ، پولیس کو اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تکیے سے اس کا دم گھونٹا اور پھر لاش کمرے کی کھڑکی سے باہر صحن میں پھینک دی تھی۔
Load Next Story