قرآن پاک کی بے حرمتی پر ناروے کے سفیر کی دفترخارجہ طلبی

واقعہ ناقابل برداشت ہے اس سے دنیا بھر کے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، دفترخارجہ

اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ترجمان (فوٹو: فائل)

ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے قرآن پاک کی بےحرمتی پر حکومت اورعوام کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرحکومت اورعوام کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔


ناروے کے سفیر سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کو پاکستانی حکومت اور عوام کی تشویش سے آگاہ کرے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ناروے کے سفیر سے کہا گیا ہے کہ واقعے سے دنیا بھر کے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ناروے حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

 
Load Next Story