شدید بارشیں ریلوے ٹریک بہہ جانے سے پاک ایران ٹرین سروس معطل
کوئٹہ اور ایرانی شہر میرجاوا سے نکلنے والی ٹرینیں روک دی گئیں، ریلوے ذرائع
بلوچستان میں آنے والے سیلابی ریلے نے پاک ایران ٹرین سروس کو معطل کردیا جس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم سرد ہو گیا اور دو روز کی مسلسل بارش کے بعد شہریوں نے مختلف مقامات پر لاؤ جلا لیے۔
دوسری جانب بارش کے بعد کوئٹہ شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور دالبندین، چاغی و دیگر سرحدی اور پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد پیدا ہونے والا سیلابی ریلا دالبندین اور نوکنڈی کے درمیان 600 فٹ سے زائد ریلوے ٹریک کو بھی ساتھ بہا کر لے گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث دیگر متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک بہہ چکا ہے جس کے نتیجے میں پاک ایران مال بردار ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رہی اور کوئٹہ اور ایرانی شہر میرجاوا سے نکلنے والی ٹرینیں روک دی گئیں، ریلوے اہلکاروں نے دالبندین اور نوکنڈی میں ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔