اظہر علی کے برائے نام کپتان ہونے پرمہرتصدیق ثبت رولرکیلیے مصباح سے مشورہ
میدان میں ان کو خود فیصلے کرنا اور متحرک نظر آنا چاہیے، رمیز راجہ
اظہر علی کے برائے نام کپتان ہونے پر مہر تصدیق ثبت ہوگئی۔
پاکستان کی دوسری اننگز شروع ہونے سے قبل اظہر علی نے پچ پر رولر چلانے کا فوری فیصلہ نہ کیا، ہیوی یا ہلکا رولر چلانے سے اشارہ کرنے سے پہلے ڈریسنگ روم میں ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق سے پوچھا۔
اس صورتحال پر رمیز راجہ خاموش نہیں رہ سکے، انھوں نے کہا کہ اظہر علی ایک شریف انسان ہیں،یہ اچھی بات ہے لیکن میدان میں ان کو خود فیصلے کرنا اور متحرک نظر آنا چاہیے۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز خود ہی پرفارمنس کے قابل نہیں ہوسکتے، انھیں کپتان کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے، اظہر علی کو یہ ذمہ داری اٹھانا چاہیے۔