یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی روک دی گئیقیمت بڑھنے کا امکان
گنے کی سرکاری قیمت میں اضافے کے باعث حکومت چینی کے نرخ 8 روپے فی کلو بڑھائیگی، ذرائع
چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان، یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی کی فراہمی روک دی گئی، عوام پریشان۔
تفصیلات کے مطابق تلہار سمیت ضلع بدین کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی روک دی گئی ہے اور چینی کی فروخت بھی کم کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلی مارکیٹ میں اس وقت چینی60 روپے فی کلو جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 47 روپے فی کلو ملتی ہے لیکن اس وقت یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے خاص طور پر غریب طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔
دوسری جانب چینی کے ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گنے کی سرکاری قیمت میں اضافے کی وجہ سے شوگر ملز مالکان کو نقصان ہو رہا ہے اورملز مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے۔ اس لیے حکومت چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو تک اضافہ کر سکتی ہے تاکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی چینی پر سبسڈی ختم کر دی جائے۔یاد رہے کہ وفاق حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کو سالانہ کروڑوں روپے چینی پر سبسڈی دیتی ہے۔