عمران 10سے زائد نشستیں حاصل نہیں کرسکتےچوہدری نثار

غلام سرورکے کردارسے ہرکوئی واقف ہے،بیان پرتبصرہ مناسب نہیںسمجھتا،خطاب.

غلام سرورکے کردارسے ہرکوئی واقف ہے،بیان پرتبصرہ مناسب نہیںسمجھتا،خطاب۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں عمران خان 10 سے زیادہ نشستیں حاصل نہیں کر سکتے، ضلع راولپنڈی سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف کا جنازہ نکلے گا۔


واہ کینٹ میں جلسے سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ سونامی خان زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلیے مسلم لیگ (ن) اوراس کی قیادت کے خلاف باتیں کرتا ہے ، اس ولایتی بابو نے مشرف کی ٹیم کواپنے ساتھ ملا لیا ہے ، ان جعلی انقلابیوںکوعبرتناک شکست سے دو چارکریں گے۔ انھوں نے کہا کہ زرداری عوام کی طاقت سے اقتدار میں آیا لیکن عوام کیلیے کچھ نہیںکیا اور پیپلز پارٹی عذاب کی صورت میں ملک پر مسلط ہے۔

دریں اثناچوہدری نثارنے تحریک انصاف کے رہنما غلام سرورخان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں میں کہا کہ ایک انتہائی بدبودارکردار کے مالک شخص کے لغواور بے ہودہ الزامات پر تبصرہ کرنا ضروری نہیںسمجھتا، ہرکوئی غلام سرورکے کردار سے واقف ہے ، ایک ایسے شخص جس نے ہرسیاسی پارٹی کی چوکھٹ پر سجدہ کیاہو، کے کسی بیان پر تبصرہ کرنا ایک سیاسی بونے کے قد کاٹ میں اضافہ کرنے کے مترادف ہوگا۔
Load Next Story