قرآن پاک کی بے حرمتی وزیراعظم کی وزارت خارجہ کو او آئی سی سے رابطے کی ہدایت
اسلام کےخلاف اشتعال انگیزکارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں،وزیراعظم
لاہور:
وزیراعظم عمران خان نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر وزارت خارجہ کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے رابطے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات کا جائزہ اور حکومتی بیانیے کو موثر بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔
مشیر خزانہ نے کور کمیٹی کو بتایا کہ منہگائی بہت بڑا مسئلہ ہے، اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اشیائے خورو نوش کی قیمتیں جلد کنٹرول میں آجائیں گی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ناروے میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں،وزارت خارجہ اس معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم سے فوری رابطے کرے ۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن میں زیر سماعت فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر بابر اعوان کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے اپوزیشن کے پروپیگنڈا کا بھرپور مقابلہ کرنے کی ہدایت کردی، بابر اعوان فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے پیر کی شام پریس کانفرنس کریں گے۔