کمر تکلیف کا شکار فاسٹ بولر حسن علی ابھی تک فٹ نہ ہوسکے
حسن علی فزیو کی ہدایات کے مطابق ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں، ترجمان پی سی بی
فاسٹ بولر حسن علی کمر تکلیف کے باعث ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔
کمر تکلیف کا شکار فاسٹ بولر حسن علی ابھی تک میچ فٹنس نہیں پاسکے، قائد اعظم ٹرافی میں حسن علی سنٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل ہیں جو قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں کے پی کے خلاف کراچی میں مدمقابل ہے۔ حسن علی کو 100 فیصد فٹ نہ ہونے کی وجہ سے سنٹرل پنجاب کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایاگیا۔
پی سی بی ترجمان نے حسن علی کے مکمل فٹ نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی ٹیم فزیو کے ساتھ ری ہیب پروگرام میں شریک ہیں اور خود کو میچ فٹ کرنے کے لیے فزیو کی ہدایات کے مطابق ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو جوائن کرلیاہے۔ فاسٹ بولر اس سے پہلے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پلان کے تحت ٹریننگ بھی کرتے رہے ہیں۔
امید ہےکہ ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں حسن علی 100 فی صد فٹ ہوکر ٹیم انتظامیہ کے اعتماد پر پورا اترسکیں گے۔ 20 اگست کو حسن علی کی دبئی میں بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس کے بعد حسن علی سری لنکا کے خلاف پاکستان میں کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شریک نہیں ہوسکے، فٹنس مسائل کی وجہ سے ہی انہیں آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ کا بھی حصہ نہیں بنایا گیا۔