وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکا کامیاب رہاپرویز رشید

امریکا نے توانائی اور اقتصادی سرگرمیوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نواز شریف کے دورہ امریکا سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوگا۔وزیراطلاعات۔فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکا کامیاب رہا۔

امریکا نے توانائی اور اقتصادی سرگرمیوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں عملی اقدامات کرنے کیلیے5 ورکنگ گروپ تشکیل دیے گئے ہیں۔ نواز شریف کے دورہ امریکا سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوگا۔


ایک سوال پر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں قیام امن کیلئے طالبان سے مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے تندہی سے کوشاں ہے۔ اس معاملے کی حساسیت دیکھتے ہوئے میڈیا پر اسے زیربحث نہیں لانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا۔ پاکستان اپنے اندرونی معاملات کو مدنظر رکھ کر خارجہ پالیسی تشکیل دیتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ڈرون کا مسئلہ بھی جلد حل کرلیا جائیگا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی اندرونی پالیسیوں کو مزید مستحکم بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

 
Load Next Story