شہدادکوٹ میں جرگے کا قتل پر90 لاکھ جرمانے اور 2 بچیوں کی ونی کا حکم
ایس ایس پی شہداد کوٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹائرڈ ڈی ایس پی ودیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
سندھ کے ضلع قمبرشہداد کوٹ میں مقامی جرگے نے قتل کے جرم میں ملزم پر 90 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور جرمانے میں دو بچیوں کا رشتہ بھی دینا ہوگا۔
اعلی عدلیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود سندھ میں جرگے جاری ہیں، اور ان جرگوں میں انسانی جان کی قیمت 90 لاکھ مقرر کی گئی ہے جب کہ جرمانے میں دو بچیوں کا رشتہ بھی دینا ہوگا اور وہ بچیاں عمر بھر والدین اور رشتے داروں سے مل نہیں پائیں گی۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق 2 ماہ قبل وارہ میں قتل کیے گئے ٹیکسی ڈرائیور طالب چانڈیو کے قتل کا جرگہ قمبر میں ہوا، یہ جرگہ قمبر کے رہائشی ریٹائرڈ ڈی ایس پی اللہ ورایو چانڈیو کے ڈیرے پر کیا گیا، جرگے میں مقتول کے بہنوئی حسن علی ڈیپرانی پر قتل کا جرم ثابت ہونے پر 90 لاکھ روپے جرمانہ اور دو بچیوں کا رشتہ دینے کا پابند بنایا گیا۔
دوسری جانب جرگے کا فیصلہ سن کر متاثرہ فریق نے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا، جرگے سے متعلق خبروں پر ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ کامران نواز نے نوٹس لے لیا اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔