کراچی میں برقع پوش ڈاکو نے ساتھیوں کیساتھ ملکر منی چینجر کی دکان سے ایک کروڑ روپے لوٹ لئے

آئی آئی چندریگرروڈ پرشاہین کمپلیکس کے قریب واقع ایک منی چینجر کی دکان میں برقع پوش خاتون اپنے 4 ساتھیوں سمیت داخل ہوئی

پولسی نے تفیتیس کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

شہر کی مصروف ترین تجارتی شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر برقع پوش ڈاکو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر منی چینجر کی دکان سے ایک کروڑ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ لی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کی صبح آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس کے قریب واقع ایک منی چینجر کی دکان میں ایک برقع پوش ملزم اپنے 4 دیگر ساتھیوں سمیت داخل ہوا، جنہوں نے دکان میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر وہاں موجود ملکی اور بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی لوٹ لی اور واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹی گئی رقم کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Load Next Story