آرمی چیف 28 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

دورے میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف کے دورے میں دونوں ممالک کی افواج کی مشترکہ مشقوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی 28 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی چینی ہم منصب کی دعوت پر 28 سے 30 اکتوبر تک چین کا دورہ کریں گے، دورے میں دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی جبکہ دونوں ممالک کی افواج کی مشترکہ مشقوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Load Next Story