طالبان سے مذاکرات کیلئے سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیاجائے وزیراعظم کی وزیرداخلہ کو ہدایت

آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں نے حکومت کو طالبان سےمذاکرات کامینڈیٹ دیا جو حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیر اعظم

ملک میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی امن کے ذریعے ہی ممکن ہے،وزیر اعظم ۔ فوٹو : فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طالبان سے مذاکرات کے لئے سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ہے۔


وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور کراچی میں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی امن کے ذریعے ہی ممکن ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا کو سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے لیکن پارلیمانی جماعتوں کو بھی محسوس ہونا چاہئے کہ وہ بھی اس مذاکراتی عمل میں شریک ہیں، اس لئے طالبان سے مذاکرات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیاجائے۔
Load Next Story