ٹنڈو جام میں افغانی نے بیلچہ مارکر نوجوان کو لہو لہان کر دیا
26 سالہ عاطف قائم خانی کی حالت تشویشناک، کراچی منتقل کر دیا گیا
ٹنڈوجام میں معمولی بات پر جھگڑا، افغانی نے سر پر بیلچہ مار کر نوجوان کو لہو لہان کر دیا، والد گرفتار، زخمی کو تشویشناک حالت میں کراچی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ٹنڈوجام کے علاقے مظفرآباد میں گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا ہوگیا جس دوران افغان باشندوں عبدالرحمن پٹھان اور فیض اﷲ پٹھان نے 26 سالہ عاطف قائم خانی کو سر میں بیلچہ مار شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ زخمی کو لوگوں نے ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر پہلے حیدرآباد اور بعد ازاں کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکڑوں افراد ٹنڈوجام تھانے پہنچ گئے۔
زخمی نوجوان کے بھائی آصف قائم خانی نے بتایا کہ ہماری گلی میں روزانہ منی بس کھڑی کر دی جاتی ہے جس سے آنے جانے میں شدید مشکلات ہیں۔ آج بھی انہوں نے منع کرنے پر بھائی کو بیلچہ مار کر شدید زخمی کر دیا۔
پولیس نے عبدالرحمن پٹھان کے والد قاسم پٹھان کو گرفتار کر کے لاک اپ کردیا تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔