عراق کے دارالحکومت بغداد میں کاربم دھماکے اورفائرنگ 10 افراد ہلاک 11 زخمی

بغداد کے جنوبی علاقے درا میں مسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو ہلاک کر دیا

بغداد کے شمالی علاقے بلد میں مسلح افراد نے زائرین کی بس پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو ہلاک اور11 کو زخمی کر دیا۔ فوٹو؛ فائل

عراق کے دارالحکومت میں فائرنگ اور کار بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے درا میں مسلح افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو ہلاک کر دیا۔ بغداد کے مشرقی علاقے منصور میں کار بم دھماکے میں ایک وکیل ہلاک ہو گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقناطیسی بم کار کے نچلے حصے میں چسپاں کیا گیا تھا، بغداد کے شمالی علاقے بلد میں مسلح افراد نے زائرین کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں اس سال اب تک 5 ہزار300 سے زائد افراد ہلاک جبکہ صرف اکتوبر کے مہینے میں 580 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Load Next Story