ممبئی حملوں کے 99 فیصد شواہد پاکستان میں موجود ہیں بھارت کا نیا الزام
ممبئی حملوں کے لئے منصوبہ بندی، ٹریننگ اور مالی معاونت پاکستان سے ہوئی، بھارتی وزارت خارجہ
بھارتی وزارت خارجہ نے ممبئی حملوں میں ایک بار پھر پاکستان کو ممبئی حملوں کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے لئے منصوبہ بندی، ٹریننگ اور مالی معاونت پاکستان سے ہوئی اور ان حملوں کے 99 فیصد شواہد بھی پاکستان میں ہی موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں کے حوالے سے بھارت سے مزید ثبوت مانگنے پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی اس لئے ممبئی حملوں کے 99 فیصد شواہد بھی پاکستان میں ہی موجود ہیں، بھارت نے پاکستان سے آئے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے ارکان کے ساتھ اس حوالے سے مکمل تعاون کیا لہذا اب یہ پاکستانی حکام کی ذمہ داری ہے کہ ممبئی حملوں کے حملہ آوروں کے خلاف شواہد کی روشنی میں کارروائی کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت سے ممبئ حملوں کے حوالے سے پیش رفت کے لئے مزید شواہد مانگے تھے جس پر بھارت کی جانب سے ثبوت فراہم کرنے کے بجائے نئے الزامات کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔