بلوچستان میں امن کیلئے سپریم کورٹ کے احکام پر من وعن عمل کیا جائے وزیراعظم

صوبائی حکومت امن وامان بربادکرنے والے عناصرکیساتھ آہنی ہاتھوںسے نمٹے،وفاقی حکومت ہرممکن سہولت فراہم کرے گی

صوبائی حکومت امن وامان بربادکرنے والے عناصرکیساتھ آہنی ہاتھوںسے نمٹے،وفاقی حکومت ہرممکن سہولت فراہم کرے گی،چیف سیکریٹری بلوچستان بابریعقوب سے گفتگو۔ فوٹو: اے پی پی

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان میںامن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میںشامل ہے'امن و امان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن و عن عمل کیا جائے،حکومت امن و امان کیلیے صوبائی حکومت کوہر سہولت فراہم کرے گی، صوبائی حکومت صوبہ کاامن برباد کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔


وہ ہفتے کو وزیر اعظم ہائوس میں چیف سیکریٹری بلوچستان بابریعقوب فتح محمدسے بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا ،چیف سیکریٹری نے وزیر اعظم کو جاری شورش اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے اور وہاں کی صورتحال قوم کیلیے باعث تشویش ہے۔ وزیر اعظم نے چیف سیکریٹری کو امن و امان کی بہتری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

ادھر وزیراعظم سے وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی ملاقات کی اورانھیں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا ،وزیراعظم نے کچھی کینال کیلیے مطلوبہ فنڈزجاری کرنے پروزیرخزانہ کی تعریف کی اوریقین ظاہرکیا کہ یہ منصوبہ سال کے آخرتک مکمل کرلیاجائے گا۔پرویز اشرف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ بلوچستان کیلیے ترقیاتی منصوبوں پر کٹ نہ لگایا جائے اورمنصوبوں کیلیے فنڈزبروقت جاری کیے جائیں۔
Load Next Story