فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی ف کی آل پارٹیز کانفرنس

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اے پی سی میں شریک

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اے پی سی میں شریک ہیں فوٹو:فائل

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت 9 اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کل جماعتی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں فرحت اللہ بابر، نئیر بخاری، مصطفی کھوکھر، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف کا وفد شریک تھا۔




ن لیگ کے رہنما احسن اقبال، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ، اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی، نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاصل بزنجو اور جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان انس نورانی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

مولانا فضل الرحمان، مولانا غفور حیدری، اکرم درانی اور جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن رہنماؤں کو حکومت کے خلاف مہم میں آئندہ کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا جس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مشترکہ استعفوں پر بھی مشاورت ہوئی۔

 
Load Next Story