ای اوبی آئی غلط فہمیاں دور کرنے لیلئے کمیٹی بنادی صدرراولپنڈی چیمبر

دونوں اداروںمیں بہترین تعلقات اوربزنس کمیونٹی کی مشکلات حل کرنے میں مدد ملے گی، شمائل داود

بغیرکسی پیشگی نوٹس کے بھاری جرمانے کے معاملے پر جلدحکام بالاسے بات کی جائیگی فوٹو: فائل

لاہور:
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر شمائل داؤد نے کہا ہے کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای اوبی آئی) جس کا کام ملازمت پیشہ افراد کی تعمیرو ترقی اور ریٹائرمنٹ کے بعد لاحق معاشی پریشانیوں سے بچنے کے لیے اقدام اٹھانا تھا اب کاروباری برادری کو ہراساں کر رہا ہے۔

چیمبر نے ماضی میں ادارے کے ساتھ مل کر آگہی مہم میں حصہ لیا جس میں کاروباری برادری میں ای او بی آئی کی افادیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا گیا اور چیمبر کی کاوشوں سے بڑی تعداد میں ای او بی آئی کی رکنیت میں اضافہ ہوا اور آج کاروباری برادری کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔




ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں متاثرہ تاجرو صنعتکاروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم، نائب صدر محمد عالم چغتائی اوررکن مجلس عاملہ چوہدری جمیل بھی موجو دتھے۔ ڈاکٹر شمائل داؤد نے کہا کہ اس حوالے سے جلد ہی حکام بالا سے ملاقات کی جائے گی اور درپیش مسائل پیش کیے جائیں گے۔ صدر آر سی سی آئی نے کہاکہ ای او بی آئی سے متعلق قائمہ کمیٹی قائم کردی تا کہ دونوں اداروں کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کو بڑھایا جائے اور کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کو حل کیا جاسکے اورآپس کی غلط فہمیوں کو دور کیاجا سکے۔
Load Next Story