قائداعظم ٹرافی کرکٹ کراچی وائٹس کی لاہور شالیمار کیخلاف اننگز سے فتح
بہاولپور کیخلاف راولپنڈی نے اننگز اور130رنز سے کامیابی پائی،کراچی بلوز اور ایبٹ آباد کا مقابلہ ڈرا
قائد اعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس نے لاہور شالیمار کیخلاف اننگز اور20 رنز سے فتح حاصل کرلی۔
بہاولپور کیخلاف راولپنڈی نے اننگز اور130رنز سے کامیابی پائی، دفاعی چیمپئن کراچی بلوز اور ایبٹ آباد کا مقابلہ ڈرا پر ختم ہوگیا،حیدرآباد اور کوئٹہ جبکہ فیصل آباد اور ملتان کے مقابلے بھی بے نتیجہ رہے۔دوسری جانب پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں اسٹیٹ بینک نے حبیب بینک کو 133رنز سے قابو کرلیا، تابش خان نے5 پلیئرز کو ٹھکانے لگایا، واپڈا نے زرعی ترقیاتی بینک کو 213 رنز کے بھاری مارجن سے مات دی، عمران نذیر کی ففٹی رائیگاں گئی۔ تفصیلات کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹس کا پہلا رائونڈ ہفتے کو مکمل ہوگیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائد اعظم ٹرافی میچ میں کراچی وائٹس نے میزبان شالیمار کو اننگز اور20 رنز سے ہرا دیا، فالوآن کے بعد میزبان سائیڈ 140 پر ڈھیر ہوگئی۔
وقاص سلیم 32، عمر صدیق25 اور مصطفی اقبال22رنز بنانے میں کامیاب رہے،فہیم احمد نے4 اور بابر رحمان نے 3وکٹیں لیں۔دفاعی چیمپئن کراچی بلوز اور ایبٹ آباد کا مقابلہ ہارجیت کا فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہوگیا، نیشنل اسٹیڈیم پر مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں343 رنز بناکر مجموعی سبقت367تک پہنچا دی، ریحان آفریدی 115رنز بنانے میں کامیاب رہے ، محمد نعیم نے118کی اننگز کھیلی، وقار انور اور فراز احمدنے 4،4وکٹیں لیں، بلوز نے اختتام تک 3 اوورز کے ممکنہ کھیل میں بغیر کسی نقصان کے24رنز بنائے تھے۔ملتان اسٹیڈیم پر راولپنڈی نے بہاولپور کو اننگز اور130رنز سے زیر کیا، پنڈی کے مجموعے536-7 کے جواب میں151 پر ڈھیرہوکر فالوآن کا شکار ہونے والی بہاولپورکی ٹیم دوسری کاوش میں255 پر ہمت ہارگئی، عبدالباسط کے 114رنز ٹیم کو بڑی ناکامی سے بچانے کیلیے ناکافی ثابت ہوئے، حسیب اعظم نے5 پلیئرز کو ٹھکانے لگایا۔
نیاز اسٹیڈیم پر میزبان حیدرآباد اور کوئٹہ کا مقابلہ بھی ڈرا ہوگیا، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 307رنز بناکر آئوٹ ہوئی، تیمور خان110رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ناصر اویس نے 5وکٹیں لیں، کھیل ختم ہونے تک حیدرآباد نے دوسری باری میں 5 وکٹ پر156رنز جوڑے، محمد شہباز54 پر ناٹ آئوٹ رہے، محی الدین نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اقبال اسٹیڈیم پر فیصل آباد اور ملتان کا مقابلہ بھی بے نتیجہ رہا، میزبان ٹیم کی پہلی اننگز475 پر تمام ہوئی،فہیم اشرف 116 اورذیشان آصف102 رنز بناکر نمایاں رہے،شہباز اور آصف نے 4،4وکٹیں لیں،مہمان سائیڈ نے دوسری اننگز میں 4وکٹ پر 192رنز اسکور بورڈ پر سجائے، احمد رشید99رنز پر رخصت ہوئے۔
دوسری جانب پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں اسٹیٹ بینک نے حبیب بینک کو 133رنز سے قابو کرلیا، 294 رنز کا ہدف پانے والی ٹیم 160 پر پویلین واپس لوٹ گئی، تابش خان نے 5 اور محمد نوید نے 3وکٹیں لیں، رمیزعزیز33 اوراسلم قریشی31 رنز بنانے میں کامیاب رہے،پہلی اننگز میں 226 رنز اسکور کرنے والی قومی بینک کی ٹیم نے دوسری باری میں 293 رنز جوڑے، ناکام سائیڈ پہلی کوشش میں 226 رنز بناکر حساب چکتاکرنے میں کامیاب رہی تھی۔مرغزار گرائونڈ پر واپڈا نے زرعی ترقیاتی بینک کو 213 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے دی،364 کے ہدف کا تعاقب کرنے والی سائیڈکو عمران نذیر کی ففٹی بھی سنبھالا دینے میں ناکام رہی اور وہ38.4 اوورز میں 150 پر پویلین لوٹ گئی، مدثرنے 3 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے جبکہ اظہرعطاری، رانا نوید اور خالد عثمان کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔