پاکستان میں اردوکی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پرکام ہورہاہے گلزار

ہندوستان اورپاکستان کی سرکار کوچاہیے کہ سرکاری سطح پرادبی اور ثقافتی میلے سجائیں، بھارتی شاعر

خوشی ہے کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر اردو کی ترقی کے لیے کام کیاجارہا ہے،گلزار فوٹو: فائل

MITHI:
بھارتی شاعر گلزار نے کہاکہ پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر ادبی میلوں کاسجناخوش آئندبات ہےماضی میں اس کافقدان تھا۔


گزشتہ دنوں ایکسپریس گروپ نے ادبی میلہ لاہورمیں سجایاجس میں ہندوستان سے بھی دوستوں نے شرکت کی اور واپسی پراس کا احوال ہمیں سنایاتوخوش ہوئی کہ پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پراردوکی ترقی کے لیے کام کیاجارہاہے، ایک سوال کے جواب میں گلزارکاکہنا تھا کہ ہندوستان اورپاکستان کی سرکار کوچاہیے کہ سرکاری سطح پرادبی اور ثقافتی میلے سجائیں۔تاکہ نوجوانوں کوبھی اپنی صلاحیتیں منوانے کاموقع مل سکے۔

علاوہ ازیں عالمی اردوکانفرنس کامیلہ28نومبرسے کراچی آرٹس کونسل میں سجے گاجس میں ہندوستان سے ستیہ پال آنند،گلزار،شمیم حنفی،گوپی چندنارانگ،شریک ہونگے جبکہ اس کے علاوہ امریکا،برطانیہ،ساوتھ افریقا،سری لنکا،بنگلادیش سمیت پاکستان بھر سے شاعر،ادیب،دانشورشرکت کرینگے۔
Load Next Story