پی سی بی کی جنوبی افریقا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے دورہ پاکستان کی دعوت

معاملات طے پاگئے تو ممکنہ طور پروٹیز کا دورہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا

معاملات طے پاگئے تو ممکنہ طور پروٹیز کا دورہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا

WASHINGTON:
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پاکستان میں میزبانی کیلیے پی سی بی نے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا۔


ذرائع کے مطابق پروٹیز نے آئندہ سال 3 ون ڈے میچز کھیلنے کیلیے بھارت آنا ہے، پی سی بی نے دعوت دی ہے کہ ٹیم واپسی پر پاکستان میں بھی 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی بورڈ کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں، اس ضمن میں مزید بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، معاملات طے پاگئے تو ممکنہ طور پروٹیز کا دورہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا۔
Load Next Story