افغان اہلکار کی نیٹو فوجیوں پر فائرنگ جوابی کارروائی میں ماراگیا
کابل میں بیس پرافغان اہلکار نے اچانک امریکیوں پرفائرنگ کردی، ایک اہلکار زخمی ہوا
افغانستان میں فرینڈلی فائرنگ کے ایک تازہ واقعے میں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں کے ایک گروپ پرفائرنگ کردی۔
جوابی کارروائی میں حملہ آور فوجی ہلاک جبکہ ایک اتحادی فوجی زخمی ہوگیا۔افغان اورنیٹو حکام نے بتایا کہ واقعہ دارالحکومت کابل میں واقع اتحادی فوجی بیس پراس وقت پیش آیا۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے بتایا کہ کابل بیس پراچانک ایک افغان فوجی نے امریکی فوجی گروپ پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور حملہ آور افغان فوجی مارا گیا جبکہ ایک اتحادی فوجی زخمی ہوگیا جس کی ٹانگ پرگولی لگی۔ دوسرا واقعہ مغربی صوبے ہرات میںپیش آیا جہاں ہفتے کی صبح کارخ ڈسٹرکٹ میںسڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے فوجی گاڑی تباہ ہوگئی۔ دھماکے میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔