عبدالرشید غازی قتل کیس میں مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت بدھ تک ملتوی

وکلاکی جانب سے ہڑتال کے باعث سابق صدر کی درخواست ضمانت پربحث نہ ہو سکی

سابق صدرپرویزمشرف کی درخواست ضمانت پرسماعت ایڈیشنل سیشن جج واجدعلی نے کی۔ فوٹو: فائل

اسلام آبادکی مقامی عدالت نے لال مسجدکے نائب خطیب عبدالرشید غازی اوران کی والدہ کے قتل کیس میں پرویزمشرف کی درخواست ضمانت پرسماعت30اکتوبرتک ملتوی کردی۔


لال مسجد آپریشن کے دوران غازی عبدا لرشید اوران کی والدہ کے قتل کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کی درخواست ضمانت پرسماعت ایڈیشنل سیشن جج واجدعلی نے کی۔وکلاکی جانب سے ہڑتال کے باعث درخواست ضمانت پربحث نہ ہو سکی۔عدالت نے پرویزمشرف کی درخواست ضمانت پرسماعت30اکتوبرتک ملتوی کردی۔
Load Next Story