نیو کراچی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوششملزم گرفتار

6 سالہ بچی کو آزاد نامی ملزم نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا

ملزم آزاد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش جاری ہے،پولیس۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

نیو کراچی میں 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام ہوگئی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی میں 6 سالہ بچی کو آزاد نامی ملزم نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنادیا اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔نمائندہ ایکسپریس سے بچی کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خمیسو گوٹھ کا رہائشی ہے اور اپنے روزگار کے لیے نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب ریڑھی لگانے آتا ہے۔بچی کے والد نے بتایا کہ اس کی بچی کچھ دیر کے لیے وہاں سے غائب ہوگئی اور اس کے ڈھونڈنے پر جب بچی نہ ملی تو اس نے پولیس کو اطلاع دی۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی تو قریبی خالی پلاٹ پر ملزم بچی کے ساتھ موجود تھا جسے پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ وہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا اور اسے اسی حالت میں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ملزم آزاد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچی اور ملزم دونوں کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا جس کے بعد بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوسکے گی۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق بچی اس وقت بات کرنے کی کیفیت میں نہیں ہے۔
Load Next Story