چیف جسٹس کی سربراہی میں 4رکنی بنچ منگل سے کراچی بد امنی کیس کی سماعت کرے گا

چار رکنی بینچ شہر میں سرکاری زمینوں پر قبضے کے علاوہ دیگر اہم مقدمات کی بھی سماعت کرے گا۔

کراچی بد امنی کیس کی مساعت کرنے والے بینچ کی سربراہی چیف جسٹا افتخار محمد چوہدری کریں گے، فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 4رکنی بنچ منگل سے کراچی بد امنی کیس کی سماعت کرے گا۔


سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں قائم بدامنی کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چار رکنی بینچ شہر میں سرکاری زمینوں پر قبضے کے علاوہ دیگر اہم مقدمات کی بھی سماعت کرے گا۔
Load Next Story