بغداد میں یکے بعد دیگرے کئی کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی درجنوں زخمی

کار بم دھماکے دارالحکومت کے 6 مختلف علاقوں میں کئے گئے۔

رواں برس عراق کے مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد فرقہ وارانہ تشددکی بھینٹ چڑھ گئے ہیں، فوٹو:فائل

عراقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے کئی کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی صبح بغداد کے 6 مختلف علاقوں میں کھڑی کاروں میں بارودی مواد بھر کر انہیں اڑایا گیا، دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 51 افراد ہلاک جبکہ درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم طبی حکام کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقے فرقہ وارانہ تشدد کی لپیٹ میں ہیں رواں برس کے دوران ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story