نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ اسد اور مصباح کی ترقی یونس کی تنزلی
مصباح الحق ایک درجے ترقی کے بعد7ویں سے چھٹی جبکہ اسد شفیق نے 24ویں سے17 ویں پوزیشن پر لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق اسد شفیق اور مصباح الحق کی ترقی جبکہ یونس خان کی تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے تحت پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک نصف سنچری اور ایک سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز اپنے ہم وطن ہاشم آملہ کو ایک نمبر پیچھے دھکیل کر ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ ہاشم آملہ دوسرے نمبر پر ہیں ، تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندرپال، چوتھے پر سری لنکا کے کمارا سنگاکارا اور پانچویں نمبر پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک براجمان ہیں، پاکستان کے مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں سے چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ یونس خان چھٹے سے 3 درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں، جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی کیرئیر بیسٹ اننگز کھیلنے والے اسد شفیق کو بھی ان کی اچھی بیٹنگ کا صلہ 7 درجے ترقی کی صورت میں ملا ہے انہوں نے 24ویں سے 17 ویں پوزیشن پر لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
بیٹنگ کی طرح بالنگ کے شعبے میں بھی پہلی دونوں پوزیشنیں جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے پاس ہیں، پروٹیز فاسٹ بالر ڈیل اسٹین اور ورنون فلینڈر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، تیسری پوزیشن سری لنکا کے ہیراتھ رنگانا کے پاس ہے جبکہ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ ٹین بالرز کی فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ کا 10واں نمبر ہے۔