صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

صدر نے وزیر اعظم کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس کے تحت فاضل ججوں کی تقرری کی منظوری دی ہے۔

ججوں کی تقری کی سمری جوڈیشنل کمیٹی نے دی تھی جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے سمری وزیر اعظم کو بھجوائی تھی۔ فوٹو: فائل

GILGIT:
صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس کے تحت صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 6 فاضل ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، صدر مملکت نے جن ججوں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے اس میں جسٹس ایم مسعود جہانگیر ، جسٹس صداقت علی، جسٹس سہیل اقبال، جسٹس اشرف بھٹی، جسٹس طارق عباسی اور جسٹس ارشد محمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت ان ججوں کی تقری کی سمری جوڈیشنل کمیٹی نے دی تھی جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے سمری وزیر اعظم کو بھجوائی تھی۔
Load Next Story