عوام کی الیکشن کمیشن کی میسج سروس میں عدم دلچسپی

حکام میں تشویش، ایس ایم ایس کی تشہیر کیلیے مزید میڈیا مہم چلانے پر غور.

حکام میں تشویش، ایس ایم ایس کی تشہیر کیلیے مزید میڈیا مہم چلانے پر غور۔ فوٹو: فائل

JERUSALEM:
الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کے تعاون سے کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں میں درج کل 8 کروڑ 43لاکھ ووٹرز میں سے 10فیصد سے بھی کم ووٹرز نے اپنے ناموں کی معلومات الیکشن کمیشن کی ایس ایم سروس کے ذریعے معلوم کی ہیں جس پر الیکشن کمیشن کے حکام میں تشویش پائی جاتی ہے۔


ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم، کمیشن کے ممبران اور سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان ودیگر اعلی افسران نے کمیشن کی ایس ایم سروس کے ذریعے شہریوں کی جانب سے اپنے نام ووٹر لسٹوں میں معلوم کرنے پر عدم دلچسپی پرمزید میڈیا مہم شروع کرنے پر غور کیا ہے تا کہ الیکشن کے اعلان کے بعد ووٹرز کی جانب سے اپنے ناموں کی درستی کی درخواستوں پر غور نہ کرنے کے باعث ووٹرز کی بڑی تعداد کے لیے مسائل پیدا نہ ہوں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ایس ایم سروس8300 کے ذریعے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے نام کی معلومات حاصل کریں جس کے جواب میں ہر شہری کو اس کے نام کے اندراج اور مقام سے متعلق جواب موصول ہونا تھا لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود الیکشن کمیشن کی ایس ایم سروس کے ذریعے صرف8 کروڑ شہریوں نے معلومات حاصل کی ہیں۔
Load Next Story