پاکستانی فلم ”تلاش“ کی اقوام متحدہ میں شاندار پذیرائی
فلم کی کہانی میڈیکل کے تین طالب علموں پر مشتمل ہے
پاکستانی فلم "تلاش" کی اقوام متحدہ میں خصوصی اسکریننگ کے دوران شاندار پذیرائی ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اس فلم کو اقوامِ متحدہ میں اسکرین کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے۔
یو این پاکستان کلب کے زیر اہتمام چیمبر آف اکنامکس اینڈ سوشل کونسل، نیویارک میں ہونے والی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام اقوام متحدہ میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے 30 ویں سالانہ کنونشن کی مناسبت سے کیا گیا تھا جس میں پاکستانی سفیر منیر اکرم کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک کے سفیروں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران، نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی اور مانیٹرنگ ٹیموں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
بچوں میں غذائی قلت اور اس کے اثرات پر بنائی گئی پاکستانی فلم '' تلاش" اپنے سنجیدہ موضوع اور دلچسپ کہانی کے باعث عالمی سطح پر توجہ حاصل کرچکی ہے۔ ڈسٹری بیوشن کلب اورپاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چئیرمین شیخ امجد رشید کے تعاون سے ریلیز ہونے والی فلم نے پاکستان میں بھی شائقین کے ساتھ ساتھ سنجیدہ حلقوں کی پذیرائی حاصل کی ہے تاہم اب اس فلم کو اقوامِ متحدہ میں اسکرین کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزازبھی حاصل ہوچکا ہے۔
فلم کی کہانی میڈیکل کے تین طالب علموں پر مشتمل ہے جن کی زندگی میں نیا رخ تب آتا ہے جب انہیں سندھ کے ایک دور دراز دیہات میں میڈیکل کیمپ لگانے بھیج دیا جاتا ہے اور وہاں اُنہیں مقامی وڈیروں سے منسلک دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تقریب میں فلم کے ڈائریکٹر ذیشان خان (زی کے) نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پاکستانی فلم کے انتخاب پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ ہدایت کار ذیشان خان کی پہلی فلم 'تلاش' میں مرکزی کردار فاریہ حسن، احمد زیب اور نعمان سمیع نے نبھائے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں مصطفیٰ قریشی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، ممتاز کنول اور حمیرا بانو شامل ہیں۔