ایم وی سوئز کاعملہ انسانیت کی بنیاد پررہا کرایا گورنر
گورنرسے مفتی نعیم کی ملاقات،سعودی جیلوں میں قید بے گناہوں کو رہا کرانے کی اپیل.
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بحری جہاز ایم وی سوئزکے تمام عملے کو رنگ ، نسل ، ذات پات اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہو کر انسانیت کی بنیاد پر رہا کرایا ، کئی تکالیف جھیلیں لیکن اللہ تعالیٰ نے اس امتحان میں سرخرو کیا ، وہ گزشتہ روز گورنر ہائوس میں بحری جہاز کے عملے کے بھارتی ارکان رویندر اور این کے شرما کی بیگمات سمپا اور مدھو کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرنے کہا ہے کہ بحری جہاز ایم وی سوئز جب عملے سمیت یرغمال بنایا گیا تو یہ ایک کڑا امتحان تھا ، عملے میں سری لنکن ، بھارتی اور دیگر ممالک کے شہری بھی شامل تھے ، ہم نے تمام عملے کو مذہب ، رنگ ، نسل اور ذات پات کی تفریق سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف انسانیت کی بنیاد پر رہا کرایا جس میں صدر آصف علی زرداری ، اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، متحدہ کے قائد الطاف حسین ، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا اور اس وقت کے چیف آف نیول اسٹاف نعمان بشیر کا خصوصی تعاون شامل رہا ، انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں دوستانہ اور پر امن ماحول چاہتا ہے ۔
اس موقع پر بھارت سے آئی ہوئی مدھو شرما نے کہا کہ پاکستان آنا ان کا بچپن کا خواب تھا جو اب پورا ہوگیا ، آج ان کے خاوند ان کے ساتھ ہیں تو یہ گورنر سندھ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر وہ ان کی اور پوری پاکستانی قوم کی شکر گزار ہیں،اس موقع پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، سمپا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہاں آنا ایک چنگاری کی مانند ہے اور اسے آگ بنتے دیر نہیں لگے گی ، اس موقع پر انھوں نے کئی اشعار بھی پیش کیے جن میں سے ''جب سے بچھڑا ہوں تم سے میں جی نہیں سکا'' کو تقریب کے شرکا نے بے حد پسند کیا، انھوں نے گورنر سندھ کو ایک پینٹنگ کا تحفہ بھی پیش کیا ، تقریب سے انصار برنی ، سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے ، سینئر و صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے بھی خطاب کیا جس میں انھوں نے مہمانوں کی پاکستان آمد کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں فاطمہ ثریا بجیہ ، ایم وی سوئز کے کیپٹن وصی کی صاحبزادی لیلیٰ بھی شریک تھیں ، تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سمپا اور مدھو کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف بھی پیش کیے جبکہ انصار برنی اور احمد چنائے کو سندھی ٹوپی کا تحفہ دیا ، قبل ازیں ایم وی سوئز کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔ دریں اثناء جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور سعودی جیلوں میں قید 45 بیگناہوںکی رہائی کے لیے ذاتی طورکرداراداکرنے کی اپیل کی جس پر گورنرنے بے گناہ قیدیوںکی رہائی کے سلسلے میںمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔