لیاری میں بارات پر گینگ وار کے ملزمان کی فائرنگ دلہے کا ماموں جاں بحق دلہن شدید زخمی

باراتی اور دلہا اپنی دلہن کو کار APG-402 میں سوار ہو کر واپس حیدرآباد اپنے گھر جا رہے تھے فائرنگ کا نشانہ بن گئے.

باراتی اور دلہا اپنی دلہن کو کار APG-402 میں سوار ہو کر واپس حیدرآباد اپنے گھر جا رہے تھے فائرنگ کا نشانہ بن گئے. فوٹو: ایکسپریس/ اسکرین شاٹ

لیاری کے علاقے بغدادی ميں نامعلوم موٹرسائیل سوار افراد کی بارات میں شامل کار پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہے کا ماموں جاں بحق جب کہ دلہن شدید زخمی ہو گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے دلہا اپنی دلہن کو کار APG-402 میں سوار کرکے گھر واپس جا رہا تھا کہ موٹرسائیکلوں پر سوار مبینہ طور پر گینگ وار کے ملزمان نے ان کی گاڑی پر بغدادی کے علاقے ميں اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں دلہے کا ماموں جس کا نام زاہد بلوچ بتایا جاتا ہے جاں بحق ہو گیا جب کہ 27 سالہ دلہن رباب اور ایک 4 سالہ مزمل نامی بچہ شدید زخمی ہو گئے۔ حملے میں دلہا بھی معمولی زخمی ہوا، لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دلہن اور بچے کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

فائرنگ اور دلہے کے ماموں کی ہلاکت کی وجہ سے خوشیوں سے بھرا شادی کا گھر ماتم کدے ميں تبدیل ہوگیا اور ولیمے میں شریک تمام لوگ سول اسپتال پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارات حیدرآباد سے آئی تھی اور وہ رخصتی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کردیا گیا۔
Load Next Story