پنجاب مونگ پھلی کی پیداوار میں راولپنڈی ڈویژن کا حصہ 87 فیصد

پاکستان میں مونگ پھلی کے زیر کاشت کل رقبے کا 92 فیصد پنجاب میں ہے، محکمہ زراعت

ترجمان نے بتایا کہ جب فصل کے پتے خشک ہو کر گرنا شروع ہو جائیں تو کھیت کے مختلف حصوں سے پودے اکھاڑ کر دیکھ لیں۔ فوٹو: فائل

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں مونگ پھلی کے زیر کاشت کل رقبے کا 92فیصد پنجاب میں اورپنجاب میں زیر کاشت کل رقبہ کا 87 فیصد راولپنڈی ڈویژن میں ہے۔

مونگ پھلی خطہ پوٹھوہار میں موسم خریف کی سب سے زیادہ آمدنی دینے والی فصل ہے۔ ترجمان کے مطابق صوبے میں مونگ پھلی کی اوسط پیداوار 9تا10من فی ایکڑ ہے جبکہ اس کی منظور شدہ اقسام کی پیداواری صلاحیت 40من فی ایکڑ ہے۔ پیداوار کے اس گیپ کو کم کرنے اور اعلیٰ معیار کے حصول کے لیے فصل کی بروقت برداشت اور دوران برداشت احتیاط طلب امور انتہائی ضروری ہیں۔




ترجمان نے بتایا کہ جب فصل کے پتے خشک ہو کر گرنا شروع ہو جائیں تو کھیت کے مختلف حصوں سے پودے اکھاڑ کر دیکھ لیں۔ اگر پھلیوں کے چھلکے کا اندرونی حصہ گہرے بھورے رنگ کا اور گری کا رنگ گلابی ہو تو فصل برداشت کے لیے تیار ہے۔ برداشت کے وقت 75سے 80فیصد تک پھلیاں پکی ہوئی ہونی چاہئیں۔ترجمان نے مزید بتایا مونگ پھلی کا غذائی استعمال ہماری صحت کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ اس کے بیج میں 44 تا 56 فیصد اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور 22تا 30فیصد لحمیات پائے جاتے ہیں۔
Load Next Story