الطاف حسین کا سپریم کورٹ سے کارکن دلشاد کی ہلاکت کے واقعے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

لواحقین اور کارکنان اللہ تعالیٰ کے انصاف پر یقین رکھیں، الطاف حسین

الطاف حسین نےلندن سے جاری بیان میں برنس روڈ سیکٹر کے کارکن دلشاد احمد کی دوران حراست تشدد کے نتیجے میں ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ فوٹو: فائل


ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری سے ایم کیوایم کے کارکن دلشاداحمد کی شہادت کے واقعے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


الطاف حسین نےلندن سے جاری بیان میں برنس روڈ سیکٹر کے کارکن دلشاد احمد کی دوران حراست تشدد کے نتیجے میں ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ، مسلح افواج اورحساس اداروں کے سربراہان سےدلشاد احمد کی شہادت کی تحقیقات کرانے اوراس سانحے پر کارکنان وعوام سے صبروتحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ لواحقین اور کارکنان اللہ تعالیٰ کے انصاف پر یقین رکھیں۔

Recommended Stories

Load Next Story