کینیڈا میں طیارہ حادثے میں 5 امریکی شہریوں سمیت نوبیاہتا جوڑا ہلاک
جہاز امریکی شہری کی ملکیت تھا اور حادثے کے وقت ان کے اہل خانہ کے علاوہ ازبک نوبیاہتا جوڑا بھی موجود تھا
کینیڈا میں 'تھینکس گیونگ' تقریبات میں شرکت کے لیے اپنے نجی جہاز میں جانے والے 7 مسافر ایک حادثے میں لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر انٹاریو کے ایک ہوئی اڈے سے اڑان بھرنے والا چھوٹا مسافر بردار طیارہ جھیل کنارے آباد ایک جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں امریکی خاندان کے علاوہ ازبک نوبیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔
طیارہ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے امریکی انجینیئر اوتابیک اوبلو کلف اڑا رہے تھے جب کہ ان کی ساتھ والی نشست پر اہلیہ براجمان تھی اس کے علاوہ اُن کے 11 سے 15 سال کے درمیان کی عمر کے 3 بچے بھی موجود تھے۔
امریکی خاندان اپنے ہمراہ حال ہی میں دوست بننے والے ازبک نوبیاہتا جوڑے کو بھی تھینکس گیونگ تقریبات میں شرکت کے لیے انٹاریو سے کیوبک لے جارہے تھے، بعد ازاں طیارے کا رخ کیوبک کے بجائے کنگسٹن کی جانب ہوگیا تھا۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم خرابی موسم بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔