امریکی کوہ پیما ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک
کوہ پیما ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوئے
میکسیکو میں عمودی پہاڑوں اور چٹانوں کو عبور کرنے والا عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما گوب رائٹ 1 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کوہ پیما بریڈ گوب رائٹ اپنے ساتھی کے ہمراہ میکسیکو کے پہاڑی سلسلے 'شائنگ پاتھ' کی 2 ہزار 300 فٹ کی چوٹی عبور کر کر واپس لوٹ رہے تھے کہ 300 میٹر کی بلندی سے نیچے آگرے۔
31 سالہ گوب رائٹ شائنگ پاتھ پر 28 سالہ ساتھی جیکب سن کے ساتھ سنگلاخ چٹانوں کوعبور کر رہے تھے کہ ایک چٹان سے دونوں نیچے گر گئے۔ جیکب سن کے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تاہم گوب رائٹ جانبر نہ ہوسکے۔ دونوں کوہ پیما چٹانوں اور پہاڑوں کو بغیر رسی کے عبور کرنے کے لیے عالمی شہرت رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ 2017ء میں بریڈ گوب رائٹ نے اپنے ساتھی رےنولڈز کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے خطرناک عمودی چٹان کو سب سے کم وقت میں عبور کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔