دوسروں كو چور ڈاكو كہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے امیر مقام
بغیر مینڈیٹ عوام كی جو خدمت ہم نے كی وہ خیبر پختونخوا كی تاریخ كا حصہ بن چكی ہے، صدر مسلم لیگ (ن) کے پی کے
پاكستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبر پختونخوا كے صدر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ دوسروں كو چور ڈاكو كہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ عملی كام کرکے دکھانے ہوں گے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ترقیاتی منصوبوں پر كوئی جتنی بھی تختیاں لگائے مگر وہ اس كا كریڈٹ نہیں لے سكتے كیونكہ سب كچھ عوام كے سامنے ہے، ہم نے جو منصوبے منظور كرائے موجودہ حكومت اس پر تختیاں لگا كر خود كو دھوكا دے رہی ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ ہمارے منصوبوں پردوبارہ تختیاں لگانے والوں كو میاں نواز شریف اور میرا شكریہ ادا كرنا چاہیے کیوں کہ بغیر مینڈیٹ كےعوام كی جو خدمت ہم نے كی وہ خیبر پختونخوا كی تاریخ كا حصہ بن چكی ہے لہذا حقائق چھپانے اور دوسروں كو چور ڈاكو كہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ موجودہ نالائق حكومت کو عملی كام كرنے ہوں گے۔
انجینئر امیر مقام كا كہنا تھا كہ چكدرہ تا فتح پور، كالام بحرین سڑكوں سمیت 12 انچ سوئی گیس پائپ لائن ، سوات كے مختلف علاقوں كو گیس كی فراہمی كے منصوبوں پر موجودہ حكومت اپنی تختیاں لگا كر دوبارہ افتتاح كر رہی ہے۔ وومن یونیورسٹی سوات كیمپس ،نواز شریف كڈنی ہسپتال جیسے منصوبوں كو اپنے نام نہیں كرایا جا سكتا۔