ملازمت میں معذوروں کا کوٹہ 6 فیصد کریں گے ایکسپریس فورم
کوٹہ معذوری کی نوعیت سے تقسیم کیا جائیگا، چوہدری اخلاق، آگاہی مہم چلائیں گے، خالد جمیل
ملازمت و تعلیم میں معذوروں کیلئے مختص 3 فیصد کوٹہ بڑھا کر 6 فیصد کیا جا رہا ہے،منظوری کے لیے جلد اسمبلی میں پیش کیا جارہا ہے۔
خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے انہیں سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں میں ایک فیصد نمائندگی دی جائے جبکہ معذوروں کی بحالی کے بروقت اقدامات کیلئے چار محکموں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، محکمہ سپیشل ایجوکیشن، انسانی حقوق و محکمہ بیت المال پر مشتمل خصوصی افراد کیلئے ایک 'اتھارٹی' قائم کی جائے۔
اس سال عالمی دن کا تھیم 'رسائی' ہے، افسوس قانون موجود ہونے کے باوجود ریلوے، ڈاک خانہ ، الیکشن کمیشن، ایف بی آر جیسے بڑے ادارے بھی معذوروں کیلئے قابل رسائی نہیں ہیں۔خصوصی افراد کے روشن مستقبل کیلئے معذوری کے مطابق تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں پر ترتیب دیا جا رہا ہے جبکہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرزمیں انہیں 'آئی ٹی' اور فارنزک سائنس کے کورس کروائے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار حکومت و خصوصی افراد کے نمائندوں نے ''خصوصی افراد کے عالمی دن'' کے حوالے سے ''ایکسپریس فورم'' میں کیا۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا کوٹہ معذوری کی نوعیت/قسم کے حساب سے تقسیم کیا جائے گا،سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 34 ہزار سے بڑھ کر 37 ہزار ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سپیشل ایجوکیشن کی ایپ اور ہیلپ لائن قائم کردی ہے جبکہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کو بائیو میٹرک کردیا گیا ہے، سکولوں کو 9 مزید بسیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس عالمی دن کے موقع ہر 3 دسمبر کو لاہور،4 دسمبر کو فیصل آباد ، 5دسمبرکو ساہیوال،11 دسمبرکو ملتان اور 12 دسمبر کو ڈیرہ غازی خان میں پروگرام کیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر نے لالہ جی سعید اقبال مرزا کے مطالبے پر لالہ موسیٰ سکول کی میٹرک تک اپ گریڈیشن کا وعدہ بھی کیا۔ بگ برادر ڈاکٹر خالد جمیل نے کہا کہ اس سال خصوصی افراد کے عالمی دن کا موضوع ''رسائی'' ہے، اس کے بغیر وہ ترقی نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے باوجود ابھی تک عمارتیں خصوصی افراد کیلئے قابل رسائی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہیلتھ کارڈ اور معذوری الاؤنس جیسے منصوبوں کے تحت معذوروں کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم معذوروں کی رسائی کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے جارہے ہیںجس سے یقینا بہتری آئے گی۔
چیئرمین پاکستان سپیشل پرسن اسلام آباد لالہ جی سعید اقبال مرزا نے کہا کہ 1980ء سے خصوصی افراد کے حوالے سے کام کر رہا ہوں اورخود بھی معذور ہوں۔