عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی
فی تولہ سونا 85200 روپے اور دس گرام سونا 73045 روپے کا ہوگیا، آل سندھ صرافہ بازار
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونا بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے مہنگا ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1464 ڈالر ہوگئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 85 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73 ہزار 45 روپے ہوگئی۔