تنزلی یافتہ 97 افسروں کی دوبارہ ترقی حکومت کشمکش کا شکار

افسران میں اختلاف، ایک گروپ تنزلی یافتہ جبکہ دوسرامنتظر افسروں کی ترقی چاہتاہے

افسران میں اختلاف، ایک گروپ تنزلی یافتہ جبکہ دوسرامنتظر افسروں کی ترقی چاہتاہے.

وفاقی حکومت تنزلی پانے والے 97ڈی ایم جی افسروں کو دوبارہ ترقی دینے یا نہ دینے کے معاملے پر دوراہے پرکھڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں فروری2004کوگریڈ21 میں ترقی پانے والے افسروںکی تنزلی گزشتہ دنوں کردی گئی ہے جس کے بعد نئے سینٹرل سلیکشن بورڈکا انعقاداور ترقی کے منتظر افسر بھی نئی کشمکش میں مبتلاہوگئے کیونکہ اتنی بڑی تعدادمیں تنزلی سے قبل نئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا معاملہ کافی عرصے سے کھٹائی کاشکار تھا۔




حقدارافسران گریڈ17 سے 21 تک ترقی کے انتظارمیں ریٹائر ہورہے ہیں۔ اب تنزلی پانے والے97 ڈی ایم جی افسروںکے بعد نئے سینٹرل سلیکشن بورڈکی ترجیح پہلے تنزلی پانے والے افسروںکی ترقی اوراس کے بعد لائن میں لگے دوسرے افسروںکی ترقی ہوگی۔
Load Next Story