کمشنر پشاور کی حالت بدستور تشویشناک نجی اسپتال منتقل

صاحبزادہ انیس کو ہوش نہیں آیا، پولیس،ساتھ جھلسنے والی لڑکی پمزمیں ہی زیر علاج

کمشنر پشاور کا جسم 95 فیصد جبکہ لڑکی کا 50 فیصد جل چکاہے،معالجین۔ فوٹو: فائل

ایف ٹین پاک ٹاور میں جھلسنے والے پشاورکے کمشنراورخاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے جبکہ کمشنرپشاورصاحبزادہ انیس الرحمٰن کو اتوار کو پمز سے قائداعظم اسپتال ترلائی میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ تھانہ شالیمارپولیس کے مطابق کمشنرپشاورکی حالت زیادہ تشویشناک بتائی گئی ہے اور ان کاجسم 80فیصدجھلسا ہواہے جبکہ ان کے ساتھ جھلسنے والی 29سالہ لڑکی اصغر نثار کا آگ سے50 فیصدجسم متاثر ہوا ہے اور اسے فی الحال پمزکے برن یونٹ میں ہی رکھا گیا، متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او انسپکٹرحق نواز رانجھا نے ایکسپریس کے رابطہ پرکہاکہ کمشنر ابھی بیان ریکارڈکرانے کے بالکل قابل نہیں۔




دوسری جانب لڑکی کی حالت بھی خطرے میں ہے کیونکہ اس کا50فیصدجسم جل چکاہے ۔ڈاکٹروںکاکہنا ہے کہ صاحبزادہ انیس کا جسم 95فیصد جل چکا ہے صرف ان کی آنکھیں آگ سے بچی ہیں۔ترجمان پمزاسپتال ڈاکٹر عائشہ کاکہنا ہے کہ صاحبزادہ انیس کویہاں بھی طبی امداد دے رہے تھے لیکن لواحقین کے کہنے پرنجی اسپتال میں شفٹ کر دیا، انھیں جس ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے اس میں مصنوعی تنفس کے ساتھ ساتھ دیگر ایمرجنسی طبی امداد کی سہولتیں موجود تھیں۔
Load Next Story