چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بھائیوں کے ہمراہ اپنے اسکول کا دورہ

چیف جسٹس نے اپنا کلاس روم دیکھا، انہوں نے اساتذہ اور کلاس فیلوز سے بھی ملاقات کی جبکہ اسکول کے لان میں پودا لگایا۔

چیف جسٹس نے اپنا کلاس روم دیکھا، انہوں نے اساتذہ اور کلاس فیلوز سے بھی ملاقات کی جبکہ اسکول کے لان میں پودا لگایا۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بھائیوں کے ہمراہ اپنے اسکول کا دورہ کیا اور زمانہ طالبعلمی کی یادیں تازہ کیں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے اسکول گورنمنٹ بوائزہائی سکول نمبر 1 کا دورہ کیا اور زمانہ طالبعلمی کی یادیں تازہ کیں، انھوں نے اپنا کلاس روم دیکھا، انہوں نے اساتذہ اور کلاس فیلوز سے بھی ملاقات کی جبکہ اسکول کے لان میں پودا لگایا، اس موقع پر ان کے بھائی سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ، سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ بھی ان کے ساتھ تھے۔


قبل ازیں بار سے خطاب میں انھوں نے بتایا کہ پرائمری اسکول میں ٹیچر کی مار برداشت نہ کر پایا تو فورا کلاس چھوڑ کر کچہری میں پہنچ کر اپنے والد سے ٹیچر کی شکایت کی، انھوں نے زیادہ تر خطاب سرائیکی زبان میں کیا۔

 
Load Next Story