رینجرز نے 10 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا
پاکستانی و افغانی کرنسی برآمد، سپر ہائی وے پر کراچی جانے والی 2کوچزکی تلاشی، ملزمان جامشورو پولیس کے حوالے، مقدمہ درج
سپر ہائی وے پر رینجرز نے 2کوچزکی تلاشی کے دوران10 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے پاکستانی وافغانی کرنسی برآمد کرلی۔
سپر ہائی وے جامشورو ٹول پلازہ کے قریب رینجرز چیک پوسٹ پر پنجاب سے کراچی جانے والی2 مسافر کوچز سے دوران تلاشی رینجرز اہلکاروں نے 10 افغان باشندوں کو حراست میں لیتے ہوئے جامشورو پولیس کے حوالے کر دیا۔
جامشورو پولیس نے ان کے خلاف فارنرز ایکٹ کے تحت اے ایس آئی سردار بخش جویو کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ملزمان میں نقیب اﷲ، نعمت اﷲ، نصیب اﷲ، سنگین خان، حسن اﷲ، گلاب خان، عبدالقہار خان، داؤد خان، چمن گل خان اور مطبع اﷲ خان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 6 موبائل فون اور ہزاروں روپے کی پاکستانی و افغان کرنسی ملی ہے جب کہ مزید تفتیش جاری جاری ہے۔