کوٹری میں 14سالہ لڑکے سے زیادتی 3 دن قید رکھا گیا

9 سالہ بچی اور کم سن رکشا ڈرائیور سے زیادتی کی کوشش ناکام، مقدمہ درج

9 سالہ بچی اور کم سن رکشا ڈرائیور سے زیادتی کی کوشش ناکام، مقدمہ درج۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نامعلوم افراد نے 14سالہ لڑکے کو 3 دن قید میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

جامشورو میں بچوں سے زیادتی کے واقعات بڑھ گئے، پٹھان کالونی کے محمد عثمان ملاح نے کوٹری تھانے پر عبدالعزیز ڈاہری سمیت دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا 14سالہ بیٹا محمد اشرف رکشا چلاتا ہے۔ مذکورہ افراد رکشے میں سوار ہوئے اور محبوب شاہ کالونی لے جا کر اس کے بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی۔ شور مچانے پر ملزمان فرار ہو گئے۔


شہباز کالونی سیہون کے ممتاز سولنگی بھی اپنے 14سالہ بیٹے الھڈنو سولنگی کو3 دن حبس بیجا میں رکھنے اور زیادتی کا مقدمہ شاہد سولنگی، مجید سولنگی اور سکندر سولنگی کے خلاف درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا گھر کا سامان لینے گیا، 3 دن تک اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا، 3 دن بعد خود گھر پہنچ گیا اور بتایا کہ شاہد سولنگی نے خالی کمرے میں 3 دن قید رکھا اور چائے میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

نوجوان کے والد نے ایڈیشنل سیشن جج سیہون کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا گیا۔ بودلا بہار کے ببن اوڈھ نے سیہون تھانے پر مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی 6 سالہ بھانجی غلام فاطمہ عرف بگو گلی میں کھیل رہی تھی کہ محبوب اوڈھ اسے چیز دلانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا۔

 
Load Next Story