امریکی خفیہ ایجنسی نے اسپین کے 6 کروڑ افراد کی فون کالز کی نگرانی کی ہسپانوی میڈیا

این ایس اے نے کالز کرنے والوں اور وصول کرنے والوں کے فون نمبروں اور جگہوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں، ہسپانوی میڈیا

این ایس اے نے کالز کرنے والوں اور وصول کرنے والوں کے فون نمبروں اور جگہوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں، ہسپانوی میڈیا فوٹو: فائل

ہسپانوی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے اسپین میں ایک مہینے کے دوران 6 کروڑ فون کالز کی نگرانی کی۔


ہسپانوی میڈیا کا سابق امریکی جاسوس اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے افشا کئے گئے خفیہ دستاویزات کی بنیاد پر کہنا ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے گزشتہ ایک ماہ میں کالز کرنے والوں اور وصول کرنے والوں کے فون نمبروں اور جگہوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں تاہم فون کال کے دوران کی گئی گفتگو کا متن اکٹھا نہیں کیا۔

اس سے قبل ایڈورڈ اسنوڈن کے ہی حوالے سے برطانیہ کے مشہور اخبار ''دی گارڈین'' نے بھی انکشاف کیا تھا امریکی خفیہ ایجنسی نے 35 عالمی رہنماؤں کی فون کالز کی جاسوسی کی جبکہ جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے بھی ان کی ذاتی فون کالز کی جاسوسی کی اطلاعات کے بعد کہا تھا کہ جرمنی اور فرانس چاہتا ہے کہ امریکا رواں سال کے آخر تک نگرانی کے متنازع پروگرام پر ان سے بات چیت کرے تاکہ یہ معاملہ حل ہوسکے۔
Load Next Story