بیجنگ میں جیپ بے قابوہوکر سیاحوں کے ہجوم میں گھس گئی 5 افراد ہلاک 38 زخمی

تیان مین اسکوائر پر سیاح چینی رہنما ماوزے تنگ کی یادگار تصویر دیکھ رہے تھے کی جیپ بے قابو ہوکر ہجوم میں گھنس گئی

حادثے کے بعد جیب قریبی پل سے ٹکرا گئی جس سے پل کو بھی نقصان پہنچا اور ایک زوردار دھماکے کے بعد جیپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

چین کے دارالحکومت میں تیان مین اسکوائر پر جیپ سیاحوں میں گھسنے سے ایک غیر ملکی سیاح سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 38 زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک تیز رفتار چیپ بے قابو ہوکر بیجنگ کے تیان مین اسکوائر پر چینی رہنما ماوزے تنگ کی یادگار تصویر پر موجود لوگوں کے ہجوم میں گھس گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ایک فلپائنی خاتون سیاح اور ڈرائیور سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 3 فلپائنی اور ایک جاپانی سیاح سمیت 38 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد جیب قریبی پل سے ٹکرا گئی جس سے پل کو بھی نقصان پہنچا اور ایک زوردار دھماکے کے بعد جیپ میں آگ بھڑک اٹھی۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہلاک اور زخمی ہو نے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story